جولائی میں پاکستان کے قرض میں کتنا اضافہ ہوا؟ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جولائی 2023 کے اختتام تک حکومت پاکستان کے قرض کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا قرض جولائی میں 907 ارب روپے بڑھا ہے، جولائی 2023 کے اختتام پر حکومت کا قرض 61 ہزار 700 ارب روپے ہے۔
مرکزی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت کا قرض ایک مہینے میں ڈیڑھ فیصد بڑھا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کے مجموعی قرض میں 39 ہزار ارب مقامی ہے جبکہ حکومت کا بیرونی قرض 22 ہزار 73 ارب روپے ہے۔