ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کنیڈین شہری کی ہلاکت انتہائی غیرذمہ دارانہ عمل ہے۔ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا دائرہ دنیا بھر تک پھیل چکا ہے۔بھارت دہائیوں سے جنوبی ایشیا میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے
اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ماضی میں بھی بھارت نے لاہورمیں بھی اس قسم کا حملہ کرایا، پاکستان اس حوالے سے یو این میں ڈوزئیر دے چکا ہے، کینیڈا میں ماورائےعدالت قتل سےظاہرہوتاہےبھارتی دہشتگردی کینیڈا تک پہنچ چکی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کے الزام میں گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کے اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔بھارتی کمانڈر نے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کا اعتراف کیا
🔴LIVE: Spokesperson's Weekly Press Briefing 20-09-23 at Ministry of Foreign Affairs, Islamabad https://t.co/qFqTPWNC35
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) September 20, 2023
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران بتایا نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر سمیت اہم معاملات کو اجاگر کریں گے۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے بیان کو سراہتے ہیں، ترکیہ نے ہمیشہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے بارے میں پاکستانی مؤقف کی حمایت کی
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ