حتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے خلاف پونے 6 ارب روپے کے کرپشن کیس پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیس کا ٹرائل جہاں رکا تھا وہیں سے شروع کیا جائے گا۔
کراچی کی احتساب عدالت میں رہنما پی پی پی اور سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کے خلاف پونے 6 ارب کی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے نیب ترامیم کے تحت عدالت کے دائرہ اختیار چیلنج کرنے کی ملزمان کی درخواست مسترد کردی اور آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیس کا ٹرائل جہاں رکا تھا وہیں سے شروع کیا جائے گا، گواہان کو بلاتے ہیں اور کیس کو چلاتے ہیں۔سپریم کورٹ کا حکم نامہ ملا ہے، احکامات پر عمل کیا جائے گا۔
احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان اور ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ریفرنس کے سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی۔