اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں 5 ڈیجیٹل بینکوں کو کام کی اجازت دینے کا اعلان کردیا۔ گورنر اسٹیٹ بینک کہتے ہیں کہ ڈیجیٹل بینکنگ وقت کی اہم ضرورت ہے، 5 ڈیجیٹل بینکوں کو اصولی طور پر کام کی اجازت دے رہے ہیں، پانچ بینکوں نے ڈیجیٹل ریٹیلنگ میں بہت ترقی کی، امید کرتا ہوں کہ یہ 5 ڈیجیٹل بینک ریگولیٹری ضروریات پوری کریں گے۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فارن ایکسچینج اصلاحات کے بعد کرنسی کا غیر قانونی کاروبار بند ہوگا، غیر قانونی کاروبار کرنیوالی منی ایکسچینج کمپنیز کیخلاف بھی کارروائی ہوگی، آئندہ چھوٹی ایکسچینج کمپنیوں کو کاروبار کی اجازت نہیں ہوگی۔
#LiveNow: Ceremony to award in-principle approval (IPA) to 5 Digital Retail Banks.https://t.co/TXQZxdTMK2#DigitalBanks
— SBP (@StateBank_Pak) September 20, 2023
ان کا کہنا ہے کہ ،ڈیجیٹل کرنسی پر بھی کام جاری ہے، مختلف ملکوں کےماڈل دیکھ رہے ہیں،کئی ملکوں میں ڈیجیٹل کرنسیوں کے خدشات کو منیج کیاجا رہا ہے، فوری طور پر ڈیجیٹل کرنسی کے اجراء کا ارادہ نہیں، ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق خدشات کا جائزہ لے رہے ہیں۔