بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اکھل مشرا کچن میں کام کرتے ہوئے گر کر انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکھل مشرا کی اہلیہ نے ان کی موت کی تصدیق کردی،58 سالہ اکھل مشرا گزشتہ کچھ عرصے سے بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا تھے۔
رپورٹ کے مطابق اکھل مشرا اسٹول پر بیٹھے کچن میں کچھ کررہے تھے جب وہ سلپ ہوکر گر پڑے، اس حادثے میں اداکار کے سر پر چوٹ لگی اور جب انہیں اٹھایا گیا تو کچن میں خون ہی خون تھا۔
— Sᴜᴢᴀɴɴᴇ Bᴇʀɴᴇʀᴛ (@suzannebernert) September 21, 2023
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت اکھل کی اہلیہ سوزین برنرٹ شوٹنگ کے سلسلے میں حیدرآباد میں تھیں جو اطلاع ملتے ہی فوری طور پر اپنے گھر پہنچیں، لیکن تب تک ان کے شوہر جان کی بازی ہار چکے تھے۔
واضح رہے کہ اکھل مشرا نے تھری ایڈیٹس میں لائبریرین ‘دوبے’ کا کردار نبھایا تھا جو آج بھی مقبول ہے۔ اس کے علاوہ وہ کئی معروف فلموں میں بطور معاون اداکار بھی آئے۔