کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسند رہنماء کے قتل کے بعد سے بھارت اور کینیڈا کے درمیان تناؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،ہندوستانی سیاستدان نے مقامی ٹی وی چینل پر لائیو شو کے دوران کینیڈا کو جوہری حملے کی دھمکی دیدی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاستدان کینیڈا کو دھمکی دیتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ مسٹر ٹروڈو تم کیا ہو؟، آج ہماری 10 آبدوزیں ہندوستان سے جائیں گی اور آپ کو کینیڈا میں نیوک (ایٹمی حملے کا نشانہ) بنادیں گی، تمہاری حیثیت کیا ہے؟۔
واضح رہے کہ بھارت اپنے پڑوسی ممالک کو بھی ایسی ہی دھمکیاں دیتا رہتا ہے، جس کی وجہ سے خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہوجاتی ہے۔