مستونگ خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی محمد نواز گشکوری نے 1988میں محکمہ پولیس میں بطور اے ایس آئی شمولیت اختیار کی اور اپنی 35 سالہ سروس میں صوبے کے مختلف علاقوں میں فرائض سرانجام دئیے۔
محمد نواز گشکوری یکم جنوری 1966 میں بلوچستان کے علاقے سبی میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی گریجوایشن مکمل کرنے کے بعد محمد نواز گشکوری نے 2 اپریل 1988 میں بطور اے ایس آئی محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی۔
محمد نواز گشکوری نے پانچ سال بطور اے ایس آئی اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں، انہیں 27 نومبر 1993 کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ محمد نواز گشکوری 5 اگست 2006 میں انسپیکٹر جبکہ 9 جون 2015 کو ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز ہوئے۔
اپنی سروس کے دوران انہوں نے جھل مگسی، ڈھاڈر، باگ، کوئٹہ، زیارت، نصیر آباد، ہرنائی اور کوہلو میں اپنے فرائض سر انجام دیے۔ جبکہ 26 مئی 2023 کو بطور ڈی ایس پی مستونگ تعیناتی حاصل کی۔