پاکستان اور ایران سمیت دیگر مملک نے افغان طالبان سے کڑے مطالبات کردیئے
روس نے طالبان کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل نئی حکومت بنائی جائے۔
افغانستان کے لیے روس کے خصوصی ایلچی ضمیر کابلوف کا کہنا تھا کہ طالبان افغانستان میں کالعدم داعش سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف مناسب کارروائی کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے نمائندہ خصوصی یو شیاؤ یونگ نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران افغانستان میں تباہی مچائی، علاقائی اور بین الاقوامی برادری کو امریکا پر زور دینا چاہیے کہ وہ افغانستان کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔
پاکستان کے نمائندہ خصوصی نے افغانستان کے ساتھ رابطے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ملک میں ایک جامع حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔
افغانستان کے لیے ایران کے خصوصی ایلچی حسن کاظمی قمی نےکہا ایک ایسی قانونی سیاسی حکومت قائم کی جائے جس میں افغانستان کے تمام نسلی گروہوں کو قبول کیا جائے اور ہمسایوں کی سلامتی کی ضمانت دی جائے۔