ترکیہ کا کہنا ہے کہ انقرہ خودکش حملے کے بعد شمالی عراق میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
ترکیہ کی وزارت داخلہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ فضائی کارروائی میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی گروپ کے تقریباً 20 اہداف کو تباہ کر دیا گیا جن میں غار، پناہ گاہیں اور ڈپو شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے عراق کے گارا، ہاکورک، میٹینا اور قندیل میں پی کے کے کے ٹھکانوں پر بھی فضائی حملے تیز کر دیے ہیں۔