Thursday, October 10, 2024, 12:41 AM
**ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار **سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل غیر قانونی قرار دے دیا **سپریم کورٹ کے5 رکنی بینچ نےمتفقہ طور پر فیصلہ سنادیا **کسی شہری کا فوجی عدالت میں ٹرائل شروع ہوگیا ہے تو وہ بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے، عدالت **گرفتار تمام ملزمان کا ٹرائل عام فوجداری عدالتوں میں چلایا جائے، سپریم کورٹ **آرمی ایکٹ کا سیکشن 2 ڈی ون بھی آئین سےمتصادم قرار **سائفرکیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد **چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا صحت جرم سے انکار **عدالت نے فرد جرم روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی **عدالت نے کیس کے گواہان کے بیانات 27 اکتوبر کو طلب کرلیے **سائفر کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی
بریکنگ نیوز
Home کھیل ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کا سفر آج سے شروع، پہلا مقابلہ نیدر لینڈ سے ہو گا

ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کا سفر آج سے شروع، پہلا مقابلہ نیدر لینڈ سے ہو گا

دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے حیدر آباد کے راجیو گاندھی سٹیڈیم میں ان ایکشن ہوں گی،

by NWMNewsDesk
0 comment

کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں شاہینوں کا سفر آج سے شروع ہو گا، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ نیدر لینڈز کیخلاف کھیلے گی۔

دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے حیدر آباد کے راجیو گاندھی سٹیڈیم میں ان ایکشن ہوں گی، گرین شرٹس نے ورلڈ کپ میں پہلے میچ کیلئے اپنی تیاریاں مکمل کر لیں، پاکستانی سکواڈ نے راجیو گاندھی سٹیڈیم حیدرآباد میں ٹریننگ سیشن کیا، قومی ٹیم نے اپنی خامیوں کو دور کرنے کیلئے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

پاکستان اور نیدر لینڈز کی ٹیمیں اب تک ایک روزہ میچز میں چھ بار آمنے سامنے آ چکی ہیں اور چھ میں ہی فتح شاہینوں کے نام رہی جبکہ ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں دو بار آپس میں ٹکرائی ہیں، دونوں میچوں میں کامیابی پاکستان کے حصے آئی، پہلی بار 1996 کے ورلڈ کپ میں گرین شرٹس نے 8 وکٹوں سے جیت حاصل کی جبکہ دوسری بار 2003 میں 97 رنز سے نیدر لینڈز کو مات دی تھی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے ہماری تیاری اچھی ہے، ایونٹ میں اچھا پرفارم کریں گے، دو پریکٹس میچوں میں مختلف کمبی نیشن آزمائے ہیں، باؤلنگ میں ہمارے فاسٹ باؤلرز ہمیشہ ہماری قوت رہے ہیں۔

banner

قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی کافی تجربہ کار ہو چکے ہیں، چار سال میں انہوں نے بہت کرکٹ کھیلی، ہماری بیٹنگ صرف بابر اور رضوان کے گرد نہیں گھومتی، ہمارے پاس بہت سے باصلاحیت بیٹرز ہیں، ہمارا باؤلنگ اٹیک دنیا کے بہترین باؤلنگ اٹیکس میں سے ایک ہے، واضح رہے قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ 10 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو ہوگا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023