Sunday, April 21, 2024, 7:20 AM
**ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار **سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل غیر قانونی قرار دے دیا **سپریم کورٹ کے5 رکنی بینچ نےمتفقہ طور پر فیصلہ سنادیا **کسی شہری کا فوجی عدالت میں ٹرائل شروع ہوگیا ہے تو وہ بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے، عدالت **گرفتار تمام ملزمان کا ٹرائل عام فوجداری عدالتوں میں چلایا جائے، سپریم کورٹ **آرمی ایکٹ کا سیکشن 2 ڈی ون بھی آئین سےمتصادم قرار **سائفرکیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد **چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا صحت جرم سے انکار **عدالت نے فرد جرم روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی **عدالت نے کیس کے گواہان کے بیانات 27 اکتوبر کو طلب کرلیے **سائفر کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی
بریکنگ نیوز
Home کھیل ورلڈ کپ: بھارت نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

ورلڈ کپ: بھارت نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

کپتان روہت شرما کی شاندار سنچری کی بدولت 2 وکٹوں کے نقصان پر 35 اوورز میں بآسانی حاصل کرلیا

by NWMNewsDesk
0 comment

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے نویں میچ میں بھارت نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے بآسانی شسکت دےدی۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ کے نویں میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے اوپنر رحمان اللہ گرباز 21، ابراہیم زادران 22 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ مڈل آرڈر بیٹر رحمت شاہ بھی 16 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

کپتان حشمت اللہ شاہدی اور عظمت عمرزئی نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 121 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، عظمت عمرزئی 62 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان حمشت اللہ 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 80 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔

banner

273 رنز کا ہدف بھارت نے کپتان روہت شرما کی شاندار سنچری کی بدولت 2 وکٹوں کے نقصان پر 35 اوورز میں بآسانی حاصل کرلیا۔

بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور ایشان کشن نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ایشان کشن 47 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے 84 گیندوں پر 5 چھکوں اور 16 چوکوں کی مدد سے 131 رنز بنائے

ویرات کوہلی 55 رنز اور شریاس ائیر 25 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے، افغانستان کی جانب سے دونوں وکٹیں راشد خان نے حاصل کیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023