بھارتی ریاست بہار میں ٹرین پٹری سے اتر جانے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
بدھ کے روز دہلی سے آنند وہار ٹرمینل ریلوے سٹیشن سے آنے والی ٹرین آسام کے کامکھیا جنکشن کے نزدیک ٹریک سے اتر گئی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
حادثے کی شکار ہونے والی ٹرین کے 21 ڈبے پٹری سے اترے جس کے بعد ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا گیا۔
یاد رہے کہ رواں برس جون میں بھارتی ریاست اڈیشہ میں بدترین ٹرین حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 288 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔