کراچی میں پیپلزپارٹی کا سانحہ کار ساز کے شہداء کی یاد میں تعزیتی جلسہ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات کے لیے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا
بلاول نے الیکشن کمیشن سے انتخابات کی تاریخ فوری دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا الیکشن میں بار بار تاخیر ووٹ کی عزت نہیں ہے بے عزتی ہے، ایک شخص کی واپسی کے لیے انتخابات، جمہوریت اور آئین کو روکا گیا، عوم اپنی تیاری کرلے، پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے تیار ہے، نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ترک کرنا ہوگا۔
“ہم نفرت، انتہا پسندی اور انتقام کی سیاست کو رد کرتے ہیں اور ہم آج کے مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں۔”
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری@BBhuttoZardari #SalamShuhadaeKarsaz pic.twitter.com/eFdUMPg5ER
— PPP (@MediaCellPPP) October 18, 2023
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہمارے ملک کو قومی اتحاد کی ضرورت ہے، نفرت، تقسیم اور گالی کی سیاست کو چھوڑنا ہوگا، پرانی سیاست اور روایات کو چھوڑنا پڑے گا، آج کے پاکستان کو نئی سوچ اور نئی قیادت کی ضرورت ہے، ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو ماضی میں نہ پھنسی ہوئی ہو۔