فرانس کے 6 ہوائی اڈّوں کو ای میل کے ذریعے حملے کی دھمکیاں موصول ہونے پر خالی کرالیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے 6 ہوائی اڈّوں کو حملے کی دھمکیاں ای میل کے ذریعے موصول ہوئی تھیں جس پر حکام نے لی لی، لیون، نانٹیس، نائس، ٹولوز اور پیرس کے قریب بیواس ہوائی اڈّوں کو خالی کروا کر بم ڈسپوزل سکواڈ سے چیک بھی کروایا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی خطرے سے محفوظ رہنے اور شکوک و شبہات کو دور کرنے کے لیے مکمل جانچ پڑتال کی گئی، اس موقع پر کسی قسم کا رسک نہیں لے سکتے۔
حکام نے بتایا کہ کسی ایئرپورٹ سے کوئی خطرناک مواد نہیں ملا، ایک مشکوک بیگ ملا جو خالی تھا، تمام ہوائی اڈّوں کو کلیئرنس کے بعد پروازوں کے لیے کھول دیا گیا، صورت حال معمول پر ہے۔