پولینڈ نے روس میں رجسٹرڈ مسافر کاروں کے داخلے پر پابندی لگادی۔
پولینڈ کے وزیر داخلہ ماریوس کامنسکی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ پابندی روس کی جانب سے یوکرین پر کی جانے والی وحشیانہ جنگ کی وجہ سے لگائی گئی اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ روسی ریاست آج بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے۔
پولینڈ نے روسی رجسٹرڈ ٹرکوں کے داخلے پر پہلے ہی پابندی عائد کر رکھی ہے اوراب حکومت نے روسی رجسٹرڈ مسافر کاروں کے داخلے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ 8 ستمبر کو یورپی یونین میں روس میں رجسٹرڈ کاروں کے داخلے پر پابندی کے لیے یورپی کمیشن کی گائیڈ لائن کے بعد کیا گیا ہے۔