Thursday, October 10, 2024, 12:56 AM
**ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار **سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل غیر قانونی قرار دے دیا **سپریم کورٹ کے5 رکنی بینچ نےمتفقہ طور پر فیصلہ سنادیا **کسی شہری کا فوجی عدالت میں ٹرائل شروع ہوگیا ہے تو وہ بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے، عدالت **گرفتار تمام ملزمان کا ٹرائل عام فوجداری عدالتوں میں چلایا جائے، سپریم کورٹ **آرمی ایکٹ کا سیکشن 2 ڈی ون بھی آئین سےمتصادم قرار **سائفرکیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد **چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا صحت جرم سے انکار **عدالت نے فرد جرم روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی **عدالت نے کیس کے گواہان کے بیانات 27 اکتوبر کو طلب کرلیے **سائفر کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی
بریکنگ نیوز
Home اہم ترین مہنگائی اور بجلی بلوں کیخلاف تاجروں اور جماعت اسلامی کی ہڑتال،مارکیٹیں میں سناٹا چھایا رہا

مہنگائی اور بجلی بلوں کیخلاف تاجروں اور جماعت اسلامی کی ہڑتال،مارکیٹیں میں سناٹا چھایا رہا

تاجروں نےبلوں میں کمی اور پیٹرولیم لیوی واپس لینے کے لئے 72گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

ملک بھر میں آج مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی ، جماعت اسلامی اور تاجر تنظیموں کی کال پر کئی شہروں میں احتجاج بھی کیا گیا

کراچی، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے، مختلف شہروں میں شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بھی معمول سے کم رہی

 

banner

کراچی کے تاجروں کی جانب سے بجلی کے اضافی بلوں، مہنگائی کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال رہی جس کی وجہ سے شہر کی تھوک اور بڑی مارکیٹیں بند رہیں تاہم محلوں کی سطح پر چھوٹی دکانیں کھلی رہیں۔

کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران حکومت کو بجلی کے بھاری بلوں میں کمی اور اضافہ شدہ پیٹرولیم لیوی واپس لینے کے لئے 72گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا ہے

کراچی بار ایسوسی ایشن نے بھی مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافےکے خلاف ہڑتال کی، کراچی بار کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ بجلی کے بلوں اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بلاجواز ہے

 

دوسری جانب پنجاب بار کونسل نے مہنگائی کے خلاف ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کی، وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے

راولپنڈی میں بجلی بلوں میں اضافے پرخواجہ سراؤں کا بھی احتجاج،مظاہرین نے مریڑ چوک پر آئیسکو آفس کا گھیراؤ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی بلوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں، بل کم کیے جائیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023