Thursday, October 10, 2024, 12:35 AM
**ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار **سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل غیر قانونی قرار دے دیا **سپریم کورٹ کے5 رکنی بینچ نےمتفقہ طور پر فیصلہ سنادیا **کسی شہری کا فوجی عدالت میں ٹرائل شروع ہوگیا ہے تو وہ بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے، عدالت **گرفتار تمام ملزمان کا ٹرائل عام فوجداری عدالتوں میں چلایا جائے، سپریم کورٹ **آرمی ایکٹ کا سیکشن 2 ڈی ون بھی آئین سےمتصادم قرار **سائفرکیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد **چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا صحت جرم سے انکار **عدالت نے فرد جرم روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی **عدالت نے کیس کے گواہان کے بیانات 27 اکتوبر کو طلب کرلیے **سائفر کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی
بریکنگ نیوز
Home بلاگز نواز شریف خود ساختہ جلا وطنی ختم کرکے چار سال بعد آج وطن واپس آئیں گے

نواز شریف خود ساختہ جلا وطنی ختم کرکے چار سال بعد آج وطن واپس آئیں گے

سابق وزیر اعظم کے بھر پور استقبال کی تیاریاں مکمل،مینار پاکستان پر جلسے کی تیاریاں

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف آج وطن واپس آئیں گے اور لاہور میں جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔

لاہور میں نواز شریف کے استقبال کے لیے کراچی، کوئٹہ، گلگت، مظفرآباد سمیت مختلف شہروں سے ٹرینوں اور بسوں میں قافلے پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

مینار پاکستان گراؤنڈ میں مسلم لیگ ن کے جلسے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ نواز شریف کے خطاب کیلئے مرکزی اسٹیج تیار کر لیا گیا ہے جبکہ پنڈال میں 40 ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے خطاب کیلئے 40 فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا ہے، اسٹیج کے پیچھے سیکیورٹی کیلئے 3 کنٹینرز لگائے گئے ہیں۔جلسہ گاہ میں بڑی بڑی لائٹس اور مسلم لیگ ن کے جھنڈے بھی لگا دیے گئے ہیں۔

banner

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خصوصی چارٹرڈ طیارے کی دبئی سے پاکستان روانگی کیلئے پرواز FZ4525 دبئی سے صبح 9:25 پر اڑان بھرے گی، طیارہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12:30 پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا

سی اے اے کا کہنا ہے کہ طیارہ واپس اسلام آباد سے لاہور کے لیے 2:30 پر روانہ ہو گا جو 3:20 پر علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور پر لینڈ کرے گا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پرواز کو اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس پر لینڈنگ کی اجازت دے رکھی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023