ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہوںگی۔
سرلنکن محکمہ موسمیات کی جانب سے ہائی وولٹیج میچ کے دوران بارش کی وارننگ جاری کردی گئی ہے
کولمبو میں آج 90 فیصد بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گراونڈاسٹاف نے پچ اور آوٹ سرکل کو مکمل طور پر کور کردیا ہے
دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے اہم ترین میچ کے لیے ایشین کرکٹ کونسل نے ریزرو ڈے بھی رکھا ہے،اگر پاکستان اور بھارت کا میچ آج نہیں ہوتا تو پیر کے روز مکمل کیا جائے گا۔