Saturday, July 27, 2024, 1:43 AM
**ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار **سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل غیر قانونی قرار دے دیا **سپریم کورٹ کے5 رکنی بینچ نےمتفقہ طور پر فیصلہ سنادیا **کسی شہری کا فوجی عدالت میں ٹرائل شروع ہوگیا ہے تو وہ بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے، عدالت **گرفتار تمام ملزمان کا ٹرائل عام فوجداری عدالتوں میں چلایا جائے، سپریم کورٹ **آرمی ایکٹ کا سیکشن 2 ڈی ون بھی آئین سےمتصادم قرار **سائفرکیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد **چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا صحت جرم سے انکار **عدالت نے فرد جرم روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی **عدالت نے کیس کے گواہان کے بیانات 27 اکتوبر کو طلب کرلیے **سائفر کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی
بریکنگ نیوز
Home اہم ترین فوری انتخابات کا اعلان اور نیب کو بند کیا جائے: بلاول بھٹو کا مطالبہ

فوری انتخابات کا اعلان اور نیب کو بند کیا جائے: بلاول بھٹو کا مطالبہ

ہمارےاتحادی جب مشکل میں پڑتے ہیں تو پاؤں پکڑتے ہیں،مشکل میں نہ ہوں تو گردن

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اتحادی جماعت مسلم لیگ ن کو پھر نشانے پر لے لیا۔کہا ایک اتحادی سے متعلق کہا جاتا تھا کہ مشکل میں پاؤں پکڑتے ہیں جب مشکل میں نہیں ہوتے تو گلا پکڑتے ہیں، مذاق بن چکا ہے جو بہانے رانا ثنا اللہ دے رہے ہیں اس پر کیا رائے دوں؟

پیپلزنپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا الیکشن کمیشن آئین کے مطابق فوری انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے، تاریخ کا اعلان ہوگا تو الیکٹرول اسٹرٹیجی سامنے رکھیں گے، لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے اعتراضات آصف زرداری حل کروائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کسی کوغلط فہمی نہ ہوکہ پیپلزپارٹی خود کو ایک صوبے تک محدود سمجھتی ہے، پنجاب وہ صوبہ ہے جہاں سے پیپلزپارٹی نے جنم لیا، 2013 میں جنرل پاشا، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری اور ایک سیاسی جماعت نے سازش کرکے آر او الیکشن کروا کر پیپلزپارٹی کو پنجاب سے نکالا

یہ سوال تو میاں صاحب سے نہیں کیا گیا آپ نے ایک دن بھی سندھ، بلوچستان میں رات نہیں گزاری تو کیا ان کی ان صوبوں میں دلچسپی نہیں، افسوس صرف ایک جماعت کو نشانہ بنایا جاتا ہے، لاہور شہر میں پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی، پیپلزپارٹی کو باقی جگہوں سے دوررکھنے کیلئے سازش کی گئی۔

banner

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نیب پیپلز پارٹی کیلئے کوئی نئی چیز نہیں، ہمارا پہلے سے مؤقف ہے نیب آمر کا بنا ادارہ ہے، اسے بند ہونا چاہیے، سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ متوقع تھا، ہم تو کیسز دیکھ چکے ہیں اب بھی تیار ہیں، پرانے قانون یا نئے قانون کے تحت ہو۔ تاریخ بندیال سے متعلق اپنا فیصلہ دے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023