آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے، پاک فوج کے جونیئرلیڈرز نے دنیا بھر میں تربیت، آپریشنز اور عالمی معیار کے مقابلوں کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بروتھا گیریژن کا دورہ کیا اور کثیرالملکی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
بروتھا میں منعقدہ 2 ہفتوں پر مشتمل مشترکہ مشق میں پاکستان، قازقستان، قطر، ترکیہ اور ازبکستان کی اسپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں، مشق کا مقصد دوست ممالک کے مابین تاریخی فوجی تعلقات کو مزید بڑھانا ہے۔
اس کے علاوہ مشق کا مقصد مستقبل کے فوجی تعاون کو بڑھانا اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو کردہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہونا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کو جنرل آفیسر کمانڈنگ اسپیشل سروسز گروپ کی جانب سے مشق کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے جونیئر لیڈر شپ اکیڈمی (شنکیاری) کا دورہ بھی کیا۔
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ جونیئر لیڈرز پاکستان آرمی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، روایتی اور غیر روایتی جنگ میں کامیابی سے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
General Syed Asim Munir, NI (M), Chief of Army Staff (#COAS) visited Barotha Garrison and interacted with the exercising participants. #PakistanArmy #Pakistan #ISPR
Army Chief was briefed on scope/ conduct of the exercise by General officer Commanding Special Service Group.… pic.twitter.com/1wcqbhv5Vr
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) September 19, 2023
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے، پاک فوج کے جونیئرلیڈرز نے دنیا بھر میں تربیت اور آپریشنز کے مقابلوں کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
شنکیاری اور بروتھا آمد پر انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔