الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 27 اکتوبر تک الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے جاری اعلامیے کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ بمع فارم 5 عوام الناس کی آگاہی کے لیے شائع کر دی گئی ہے، ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔
Preliminary Delimitation 2023:https://t.co/MOWjaTT94Q #ECP pic.twitter.com/471hNlcOcu
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL) (@ECP_Pakistan) September 27, 2023
ابتدائی رپورٹ میں کراچی کی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 22 ہے جبکہ کراچی کے سات اضلاع میں سندھ اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 47 ہے۔
اس سے قبل قومی اسمبلی میں کراچی کی نشستوں کی تعداد 21 اور سندھ اسمبلی میں 44 تھی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 27 ستمبر سے 26 اکتوبر تک جاری رہے گی، ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات متعلقہ حلقے کا ووٹر کر سکتا ہے۔