Tuesday, October 8, 2024, 1:33 PM
**ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار **سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل غیر قانونی قرار دے دیا **سپریم کورٹ کے5 رکنی بینچ نےمتفقہ طور پر فیصلہ سنادیا **کسی شہری کا فوجی عدالت میں ٹرائل شروع ہوگیا ہے تو وہ بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے، عدالت **گرفتار تمام ملزمان کا ٹرائل عام فوجداری عدالتوں میں چلایا جائے، سپریم کورٹ **آرمی ایکٹ کا سیکشن 2 ڈی ون بھی آئین سےمتصادم قرار **سائفرکیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد **چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا صحت جرم سے انکار **عدالت نے فرد جرم روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی **عدالت نے کیس کے گواہان کے بیانات 27 اکتوبر کو طلب کرلیے **سائفر کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی
بریکنگ نیوز
Home اہم ترین لاپتہ افراد کیسز پاکستان کے نام پر سیاہ دھبہ لگا رہے ہیں: اسلام آباد ہائیکورٹ

لاپتہ افراد کیسز پاکستان کے نام پر سیاہ دھبہ لگا رہے ہیں: اسلام آباد ہائیکورٹ

اٹارنی جنرل وزیر اعظم سے ملیں اورپیش رفت رپورٹ لے کرآئیں، عدالت

by NWMNewsDesk
0 comment

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل بینچ نے صحافی مدثر نارو اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواستوں پر سماعت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہےکہ لاپتہ افراد کیسز دنیا میں پاکستان کے نام پر سیاہ دھبہ لگا رہے ہیں،کوئی ملک آپ کو ڈالر نہیں دےگا اگر آپ کے شہری محفوظ نہیں ہوں گے۔

عدالتی معاون فیصل صدیقی نےکہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں عدالت کے سامنےکہتی ہیں کہ ہم نے نہیں اٹھایا، ہر کوئی جانتا ہےکہ انٹیلی جنس ایجنسیاں لوگوں کو لاپتہ کرتی ہیں، عدالتوں کو شہریوں کو لاپتہ کرنےکا عمل کسی طور برداشت نہیں کرنا چاہیے۔

عدالت نےکہا کہ بار بار ڈائریکشنز جاری کرتے ہیں لیکن کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا، لوگ لاپتہ ہو جاتے ہیں لیکن ریاست کچھ بھی نہیں کرتی، ریاست طاقت ور ہے لیکن لاپتہ افراد کےکیسز میں کہتی ہےکہ ہم کچھ نہیں کرسکتے۔

banner

چیف جسٹس عامر فاروق نےکہا کہ 5 سال سے یہ اپیلیں زیر التوا ہیں، ہمیں ایسے بیٹھتے بھی شرمندگی ہوتی ہے، لوگوں کا لاپتہ ہونا ملک کی بدنامی کا باعث بنتا ہے۔

جسٹس میاں گل حسن نے کہا کہ لاپتہ افراد کیسز دنیا میں پاکستان کے نام پر سیاہ دھبہ لگا رہے ہیں،کوئی ملک آپ کو ڈالر نہیں دےگا اگر آپ کے شہری محفوظ نہیں ہوں گے، وزیراعظم نے بھی پیش ہو کر اس عدالت کو گمراہ کیا، اگلے وزیراعظم آئیں گے تو ان کی ترجیحات کچھ اور ہوں گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023