نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ فلسطین کو فوری طور پر 1967ء سے پہلے کی طرح خود مختار ریاست اور القدس کو دارالحکومت بنایا جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی صورت حال پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پنپنے والی پر تشدد صورت حال پر افسردہ ہوں، صورت حال مسئلہ فلسطین کے فوری حل کی متقاضی ہے، ہم شہریوں کی حفاظت اور دونوں اطراف سے تحمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔
Heartbroken by the escalating violence in the Middle East, which underscores the urgent need to address the Palestine Question. We urge restraint and protection of civilians. Enduring peace in the Middle East lies in a two state solution with a viable, contiguous, sovereign State…
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) October 7, 2023
نگران وزیراعظم نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کا امن دو ریاستی حل میں پوشیدہ ہے، مشرق وسطیٰ کا حل خودمختار ریاست فلسطین میں مخفی ہے۔