اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے غزہ کے اسپتال پر بمباری کردی
BREAKING: SCENES FROM THE AL-AHLI CHRISTIAN BAPTIST HOSPITAL MASSACRE
Warning: Sensitive content
*NSFW pic.twitter.com/X4ynivuIsI
— Sulaiman Ahmed (@ShaykhSulaiman) October 17, 2023
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ میں موجود اسپتال کو نشانہ بنایا ۔ حملے میں 500 سے زائد فلسطینی جان سے گئے ۔
مرنے والوں میں طبی عملہ، مریض اور عام شہری نشانہ بنے۔ بمباری میں 600 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے اور اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
A local doctor is explaining what it's like and how difficult it is to work without running water and precious little electricity Appealing to the world for help.
Palestine will free..,,,.#IsraelGazaWar #gazawater #PalestineGenocide #غزة_تزحف_الى_القدس #Gaza pic.twitter.com/Kf6yTp9R9e— Mustajab Ahmed sh (@musshiii1) October 17, 2023
اسرائیل ڈیفنس فورسزکا کہنا ہے کہ ان کے پاس حملے کی مزید تفصیلات نہیں ہیں۔ (IDF) اس کی تحقیقات کر رہی ہیں کہ اسپتال میں کیا ہوا۔
دس روز کے دوران اسرائیلی حملوں میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 3500 سے زیادہ ہوگئی ہے۔
فسلطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 12 ہزار 500 افراد زخمی ہوئے ہیں، 1000 سے زائد بچے اور ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔