چین میں نگران پاکستانی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے اجتماعی حکمت عملی اور باہمی تعاون پر زور دیا۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات چین کے خودمختار علاقے تبت میں ٹرانس ہمالیہ فورم اجلاس کی سائیڈلائن میں ہوئی۔
ملاقات میں جلیل عباس جیلانی نے افغانستان سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی امن و استحکام کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اجتماعی حکمت عملی اور باہمی تعاون پر زور دیا۔
FM @JalilJilani met Afghan Acting FM Amir Khan Muttaqi in Tibet, China. FM reaffirmed 🇵🇰s commitment to further strengthen bilateral ties with Afg. Underscored that challenges confronting regional peace & stability be addressed in collaborative spirit thru collective strategies. pic.twitter.com/ACWnOXHKC2
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) October 5, 2023
یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی ہے جب پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔