Saturday, September 14, 2024, 2:28 PM
**ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار **سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل غیر قانونی قرار دے دیا **سپریم کورٹ کے5 رکنی بینچ نےمتفقہ طور پر فیصلہ سنادیا **کسی شہری کا فوجی عدالت میں ٹرائل شروع ہوگیا ہے تو وہ بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے، عدالت **گرفتار تمام ملزمان کا ٹرائل عام فوجداری عدالتوں میں چلایا جائے، سپریم کورٹ **آرمی ایکٹ کا سیکشن 2 ڈی ون بھی آئین سےمتصادم قرار **سائفرکیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد **چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا صحت جرم سے انکار **عدالت نے فرد جرم روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی **عدالت نے کیس کے گواہان کے بیانات 27 اکتوبر کو طلب کرلیے **سائفر کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی
بریکنگ نیوز
Home سفر راولپنڈی: عمرہ سے واپس آنے والی فیملی کی گاڑی حادثہ کا شکار ، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ۔

راولپنڈی: عمرہ سے واپس آنے والی فیملی کی گاڑی حادثہ کا شکار ، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ۔

by NWMNewsDesk
0 comment

راولپنڈی: عمرہ سے واپس آنے والی فیملی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد ائرپورٹ سے گوجرانوالہ کے لیے روانہ ہونے والی فیملی کی گاڑی کو راولپنڈی میں روات ٹی چوک کے قریب حادثہ پیش آیا۔ سحر کے وقت پیش نآنے والے حادثے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
تھانہ ہمک پولیس کے مطابق گاڑی روات چوک کے قریب کھڑے 22 ویلر ٹرالر سے ٹکرائی، جس کے بعد ریسکیو 1122 نے اطلاع ملنے پر جائے وقوع پر پہنچ کر گاڑی میں پھنسے ہوئے افراد کو باہر نکالا اور زخمیوں اور لاشوں کو پمز اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کے سو جانے کے باعث پیش آیا۔
خوفناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ہائی ایس کا ڈرائیور بھی شامل ہے جب کہ 4 خواتین سمیت 8 افراد حادثے میں زخمی بھی ہوئے۔بتایا جاتا ہے کہ حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شامل ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ مہرین، 28 سالہ دانش، 52 سالہ میاں ادریس، 62 سالہ حاجی شفیق اور 65 سالہ حاجی نذیر شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں ریحانہ، عشور، ارحم، ہما عمران، ارسام اور کنیز شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023