بنوں کے علاقے جانی خیل میں فوجی قافلےکے قریب خودکش حملے میں پاک فوج کے 9 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی قافلے کے قریب موٹرسائیکل سوار حملہ آور نے خودکش حملہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملے میں پاک فوج کے 9 جوان شہید اور 5 اہلکار زخمی ہوئے، شہدامیں ایک جے سی او نائب صوبیدار صنوبر علی بھی شامل ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے پریس ریلیز میں کہا پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے دہشت گرد حملے میں جوانوں کی ہلاکت پر دلی افسوس کا اظہار کیا
انھوں نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ میں دہشت گرد حملے میں 9 بہادر سپاہیوں کی شہادت پر افسردہ ہوں
نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمہ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔