میرانشاہ میں سکیورٹی فورسزکے خفیہ آپریشن کے دوران میجرسمیت2 فوجی جوان شہید ہوگئے،کارروائی میں ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں آپریشن کیا۔
کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور فورسز میں مڈبھیڑ ہوئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دیشت مارا گیا جبکہ میجر عامر سمیت 2 فوجی جوان شہید ہوئے ۔
ترجمان پاک فوج نے بتایاکہ میجر عامر عزیز دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی کمان کررہے تھے، 29 سالہ شہید میجر کا تعلق سرگودھا سے ہے۔27 سالہ شہید سپاہی محمد عارف ساہیوال کے رہائشی تھے
آئی ایس پی آرکے مطابق فوجی جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،سکیورٹی فورسزدہشتگردی کی لعنت کےخاتمےکیلئےپُرعزم ہیں۔