عدالتیی احکامات کے باجود سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی مشکلات کم نہ ہوسکیں
پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے 3 ایم او کے تحت گرفتاری معطل کرنے پر رہائی کے بعد وفاقی دارالحکومت سے ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پرویز الہٰی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر پولیس لائن اسلام آباد سے رہا کیا گیا تھا، اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے نے دوبارہ حراست میں لیا۔
پولیس پرویز الہٰی کو دوبارہ پولیس لائنز کے اندر لے گئی۔ترجمان اسلام پولیس کے مطابق چودھری پرویزالہٰی کوتھانہ سی ٹی ڈی مقدمہ نمبر3/23میں گرفتارکیاگیا ہے۔
پرویزالہیٰ کے وکیل عبدالرزاق ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دن دیہاڑے پرویزالہیٰ کواغوا کر کے نامعلوم جگہ لے گئے، اس وقت تمام حدیں کراس ہو چکی ہیں، یہ آئین وقانون کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے