مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ کے بلاول بھٹو پر جوابی وار ۔۔ کہا بلاول کو نہ جانے کس نے کہہ دیا تھاکہ آپ وزیراعظم بن جائیں گے۔
ایک بیان میں سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ نگران حکومت پیپلز پارٹی کی منشاکے مطابق نہیں آئی اور سندھ میں پیپلزپارٹی کے ساتھ ہاتھ ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ بلاول کو نہ جانے کس نے کہہ دیا تھاکہ آپ وزیراعظم بن جائیں گے، بلاول میں اتنا اعتماد آگیا تھاکہ انہوں نےکہا کہ پہلے دونوں اسمبلیاں توڑیں پھر الیکشن کا سوچیں گے۔