کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بلاول صاحب انتخابات وقت پر کرانے کی بات کرتے ہیں، جبکہ آصف زرداری حلقہ بندیوں کی بات کر رہے ہیں، بلاول اور آصف زرداری عوام کو بیوقوف نہ بنائیں، بلاول بھٹو زرداری کبھی بھی وزیرِ اعظم نہیں بن سکتے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک مقامی دہشت گردوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے، سب سے پہلے کے الیکٹرک مافیا کو پکڑنا چاہیے، نیپرا کی سماعت میں کے الیکٹرک کے ظلم کی نشاندہی کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سرجانی ٹاؤن میں کنڈا مافیا کے خلاف آواز اٹھانے پر منتخب کونسلر کو شہید کیا گیا، ٹاؤن چیئرمینز کو اب تک اختیارات نہیں دیئے گئے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں aسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں، سٹریٹ کریمنلز خود ہر ماہ اپنا ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔