احتساب عدالت اسلام آباد جج محمد بشیرنے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اور190 ملین پاؤنڈزکیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ۔
لطیف کھوسہ نے موقف اپنایا کہ بشریٰ بی بی کی دوبجے چیرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل میں ملاقات ہے ۔ نیب نے بھی دوبجے کے لئے طلبی کے نوٹسز بھیجے دیے گرفتاری مطلوب ہے توپہلے آگاہ کیا جائے۔
نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ نیب طلبی کا معاملہ عدالت کا نہیں ، توشہ خانہ کیس میں فی الحال بشری بی بی کی گرفتاری درکار نہیں۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 26 ستمبر تک عبوری ضمانت منظورکرلی ۔ جبکہ توشہ خانہ کیس میں عبوری ضمانت میں بھی 26 ستمبر تک توسیع کردی گئی