ایشیاء کپ سپر فور مرحلے کے ڈو ایند ڈائی میچ میچ میں سری لنکا سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹ سے کامیاب ہوگیا
Decided on the final delivery as Sri Lanka win by 2️⃣ wickets 🏏
Great fight shown by the boys 👏#PAKvSL | #AsiaCup2023 pic.twitter.com/nZgtLcPVVT
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 14, 2023
پاکستان نے بارش سے متاثرہ میچ میں مقررہ 42 اوورز میں 7 وکٹوں پر 252 رنزبنائے، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت سری لنکا کو ہدف بھی 252 رنز کا ملا۔
252 رنز ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بلے بازوں نے شروع سے ہی پاکستانی بولرز کو دباؤ میں رکھا اور آزادانہ اسٹاکس لگائے۔
میچ کا آخری اوور انتہائی سنسنی خیز رہا ، سری لنکا کو 6 گیندوں پر 8 رنز درکار تھے، زمان خان نے آخری اوور میں عمدہ بولنگ کی لیکن وہ ٹیم کو فتح نہ دلوا سکے اور میچ سری لنکا نے 2 وکٹ سے جیت لیا۔
اس سے قبل پاکستانی بلے بازوں نے غیرذمہ دارانہ بیٹنگ کی ، محض 9 رنز پر پاکستان کو پہلا نقصان فخر زمان کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ اوپنر فخر 11 گیندوں پر صرف 4 رنز اسکور کیے۔
دوسرے اوپنر عبداللہ شفیق نے عمدہ کھیلتے ہوئے ففٹی بنائی۔ انھوں نے 69 گیندوں پر 52 رنز کی اننگ کھیلی۔کپتان بابر اعظم اس میچ میں بھی بڑی اننگ نہ کھیل سکے، اور 29 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔
محمد حارث بھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور محض 3 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 86 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ افتخار احمد نے 47 رنز اسکور کیے