ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹربینک میں آج ڈالر ایک روپے 11 پیسے سستا ہو کر 296.85 روپے ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 297.96 روپے پر بند ہوا تھا۔
انٹربینک میں رواں ہفتے ڈالر 6 روپے ایک پیسہ سستا ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/oplT2nwPEe#SBPExchangeRate pic.twitter.com/8Zo0ouCO4S
— SBP (@StateBank_Pak) September 15, 2023
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بھاؤ کم ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ سستا ہو کر 297 روپے کا ہو گیا۔