چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریٹائرمنٹ سے قبل بینچ میں آخری دن اپنے بیان میں کہا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھ سے ملک اور انصاف کی خدمت لی۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کل اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں اور ان کی جگہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بطور چیف جسٹس پاکستان 17 ستمبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
سپریم کورٹ کے بینچ میں آخری روز چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکلا اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا گڈ ٹو سی یو آل مائی فرینڈز۔