دفاعی چیمپئن کینیڈا ، آسٹریلیا،جمہوریہ چیک اور نیدرلینڈز کی ٹیموں نے ڈیوس کپ فائنلزکے گروپ سٹیج میں اپنے میچز جیت لئے ۔
دفاعی چیمپئن کینیڈا اور سویڈن کی ٹیموں کے درمیان گروپ اے کے میچز بولوگنا میں کھیلے گئے جس میں کینیڈا کی ٹیم نے سویڈن کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دی۔
گروپ بی میں شامل ٹیموں آسٹریلیا اور فرانس کے درمیان میچز انگلینڈ،مانچسٹر میں کھیلے گئے جس میں سخت مقابلے کے بعد آسٹریلوی ٹیم نے فرانس کو ایک کے مقابلے میں 2 میچز سے فتح حاصل کی۔
گروپ سی کے میچز والنسیا میں کھیلے گئے جس میں جمہوریہ چیک کی ٹیم نے حریف جنوبی کورین ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے ہرا دیا۔
اسی طرح گروپ ڈی کے میچزسپلٹ میں کھیلے گئے جس میں امریکا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں نبرد آزما تھیں گروپ ڈی میں نیدرلینڈز نے امریکا کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دی۔