سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو جسمانی ریمانڈ کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا، پرویز الہٰی کی جانب سے وکیل صدر لاہور بار رانا انتظار حسین عدالت پیش ہوئے۔
وکیل پرویز الہٰی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری سے قبل ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتی، کل ڈی جی اینٹی کرپشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے، پرویز الہٰی کی گرفتاری بدنیتی پر مبنی ہے، سابق وزیراعلیٰ کے خلاف انکوائری کی گئی نہ ہی کوئی انکوائری نوٹس بھیجا گیا۔
عدالت نےپرویز الہٰی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو ایک روز کے جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن حکام کے حوالے کردیا