سمندری طوفان ’لی‘ کینیڈا کے صوبہ نووا اسکاٹیا کے مغربی حصے سے ٹکرا گیا ۔۔ سڑکوں پر سیلاب آ گیا
طوفان کی تباہ کاریوں کے سبب ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا
کینیڈا کے صوبے نووا اسکاٹیا میں تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار لوگ بجلی سے محروم ہوگئے، آندھی کے سبب کئی درخت گر گئے اور بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں، پڑوسی ریاست نیو برنزوک میں تقریباً 20 ہزار لوگوں کو بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔
یو ایس نیشنل ہریکین سینٹر (این ایچ سی) نے بتایا کہ طاقتور سسٹم کے سبب تقریباً 65 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔