دنیا کے5 اہم ممالک کا انٹیلی جنس اتحاد بھارت کیخلاف ایک پلیٹ فارم پر آ گیا، امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بھی نجر قتل کیس میں کینیڈا کی جانب سے تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کردی۔
پانچوں ممالک نے نجر کو قتل کرنے کے الزامات انتہائی سنجیدہ قراردیے ہیں اور آسٹریلیا نے نجر قتل کیس میں تشویش سے بھارت کواعلیٰ سطح پر آگاہ کردیا ہے۔
آسٹریلوی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان الزامات پر آسٹریلیا کو گہری تشویش ہے اور تحقیقات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ تمام ممالک کو دوسروں کی خودمختاری اورقانون کی بالادستی کا احترام کرنا چاہیے۔
امریکی میڈیا کے مطابق پانچوں ممالک نے جی ٹوئنٹی اجلاس سے پہلے ہی یہ معاملہ بھارت کے سامنے اٹھا دیا تھا۔
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث ہونے کے شبہے میں کینیڈا نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے کینیڈا میں سربراہ پون کمار رائے کو ملک بدر کردیا ہے۔