قومی احتساب بیورو نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر ٹیلی تھون کے ذریعے سیلاب زدگان کیلئے جمع کیے گئے 4 ارب روپے کے فنڈز کے غلط استعمال کا الزام ہے، انہوں نے اگست 2022 میں ٹیلی تھون کے ذریعے فنڈز اکھٹے کیے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ نیب ہیڈ کوارٹرز کو انکوائری کی منظوری کی درخواست موصول ہوئی ہے۔کیس کی شکایت کی تصدیق کرکے انکوائری میں بدلنے کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کے مطابق شکایت نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے خلاف موصول ہوئی ہے، ٹیلی تھون کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی کا کردار واضح نہیں،ان کے ملوث ہونے سے متعلق تحیقیقات جاری ہیں۔