Saturday, July 27, 2024, 1:53 AM
**ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار **سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل غیر قانونی قرار دے دیا **سپریم کورٹ کے5 رکنی بینچ نےمتفقہ طور پر فیصلہ سنادیا **کسی شہری کا فوجی عدالت میں ٹرائل شروع ہوگیا ہے تو وہ بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے، عدالت **گرفتار تمام ملزمان کا ٹرائل عام فوجداری عدالتوں میں چلایا جائے، سپریم کورٹ **آرمی ایکٹ کا سیکشن 2 ڈی ون بھی آئین سےمتصادم قرار **سائفرکیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد **چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا صحت جرم سے انکار **عدالت نے فرد جرم روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی **عدالت نے کیس کے گواہان کے بیانات 27 اکتوبر کو طلب کرلیے **سائفر کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی
بریکنگ نیوز
Home اہم ترین پاکستانی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی بینک کا انتباہ

پاکستانی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی بینک کا انتباہ

مقدس گائیوں’’ زراعت اور رئیل اسٹیٹ‘‘ پر ٹیکس لگانے کیلیے فوری اقدامات کرے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

عالمی بینک نے پاکستان کی معیشت کی حالت پر ’شدید تشویش‘ کا اظہارکرتے ہوئے زور دیا ہے کہ وہ اپنی مقدس گائیوں’’ زراعت اور رئیل اسٹیٹ‘‘ پر ٹیکس لگانے کیلیے فوری اقدامات کرے۔ امیر طبقے پر ٹیکس استثنیٰ ختم اور سیلز ٹیکس پر انحصار کم کرنا ہوگا۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان بحران کے ایسے مقام پر کھڑا ہے، جہاں اسے فیصلہ کرنا ہے کہ اسے اشرافیہ کی گرفت، فوجی، سیاسی اور کاروباری رہنماؤں کے مفادات کے تحت چلنے والے پالیسی فیصلوں کے ساتھ پسماندہ رہنا ہے یا پھر تابناک مستقبل کے لیے راستہ تبدیل کرنا ہے۔

اسلام آباد میں روشن مستقبل کے عنوان سے سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سالانہ 7.2 کھرب کی بجائے 14 سے 15 کھرب روپے وصولی ہو سکتی ہے۔ موجودہ نظام سے بجلی پیدا کرنے والوں کو بہت زیادہ منافع مل رہا ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں غیر مستعدی اور بدانتظامی سے نقصانات میں اضافہ ہوتا ہے۔

نجے بینہیسن نے کہا ہے کہ پاکستان کو میثاق معیشت کے بجائے وسیع البنیاد پالیسی تبدیلی کی ضرورت ہے، پالیسی ساز، سیاسی جماعتیں معاشی اصلاحات کے 5 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق رائے پیدا کریں۔پاکستان میں ایک کروڑ 25 لاکھ افراد غربت کا شکار ہوئے ہیں، ساڑھے 9 کروڑ پاکستانی اس وقت غربت کی زندگی گزار رہے ہیں غربت کی شرح 6.3 فی صد سے بڑھ کر 12.2 فی صد ہوگئی ہے۔

banner

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو انسانی وسائل جیسے مسائل کا بھی سامنا ہے، بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما بھی ایک مسئلہ ہے، پاکستان تمباکو سمیت سماجی طور پر نقصان دہ اشیا پر ٹیکس بڑھائے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023