ینز ورلڈ ریکارڈ یافتہ نارویجین ونگ سوٹ پائلٹس نے پاکستان میں نیا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔
نارویجین ونگ سوٹ پائلٹس ایمبر فورٹ اور ایسپن نے ہنزہ کی وادی گوجال کے گاؤں ششکٹ میں بلند پہاڑ سے عطا آباد جھیل کے قریب چھلانگ لگاکر محفوظ لینڈنگ کی۔
Guinness World Record-holder wingsuit pilot Amber Forte, a citizen of Norway, flying from Burundo Bar meadows and gliding down to the Attabad Lake.
Video Credits: Squirrel
Follow her on Instagram: amberforte_ pic.twitter.com/PcvFy7mDd8— Basit Alvi (@bpk69) September 20, 2023
نارویجین پائلٹس ایمبر فورٹ اور ایسپن پہلے بھی گینز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرچکے ہیں اور دونوں نے پاکستان کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر یہاں آنے کا فیصلہ کیا۔
لینڈنگ کے بعد نارویجین ونگ سوٹ پائلٹس نے بے پناہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سیاحت کے لیے محفوظ اور بہترین ملک ہے۔
نارویجین ونگ سوٹ پائلٹس نے دنیا بھر سے سیاحوں کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔