ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔
چین میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کے رابن ہاس اور ان کے یونانی جوڑی دار سٹیفانوس کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(2-7) اور 3-6سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔