بھارت سے حالیہ کشیدگی کے پیش نظر کینیڈا نے بھارت میں اپنے شہریوں کے لیے نئی سفری ہدایت جاری کرتے ہوئے کینیڈین شہریوں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔
کینیڈین میڈیا کے مطابق کینیڈین حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سوشل میڈیا پر کینیڈا کے خلاف احتجاج اور منفی جذبات کا اظہار کیا جا رہا ہے، بھارت میں کینیڈین شہری چوکس اور محتاط رہیں۔
خیال رہےکہ کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجرکو جون میں قتل کردیا گیا تھا۔گزشتہ دنوں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نےکہا تھا کہ سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی ایجنٹ ملوث ہیں۔
اس سے قبل بھارت بھی کینیڈا میں بھارتی شہریوں کے لیے سفری ہدایات جاری کر چکا ہے۔