امریکا کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں قتل ہونے والے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کی تحقیقات انتہائی اہم ہیں۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات انتہائی اہم ہیں، قتل کے ذمہ داران کو سامنے لانا ضروری ہے۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کے بیانات کے بعد شدید تشویش ہے، ہردیپ سنگھ قتل کے واقعے پر کینیڈین شراکت داروں سے رابطے میں ہیں۔
ن کا کہنا تھا کہ ہردیپ سنگھ قتل کے واقعے کی تحقیقات کے لئے بھارت کو کینیڈا کے ساتھ تعاون کا کہا ہے۔