نئی حلقہ بندیوں کے بعد وزیراعظم کے انتخاب کیلئے نمبر گیم بھی تبدیل ہوگئی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نئی حلقہ بندیوں کے بعد نئے وزیراعظم کو منتخب کرنے کے لئے 169 ووٹ درکار ہوں گے، پرانی حلقہ بندیوں کے مطابق وزیراعظم منتخب کرنے کے لئے 172 ارکان کی حمایت درکار تھی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کی گئی جس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں بارے مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔