راجہ ارشاد نامی شہری نے آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت فوج اور آرمی چیف کے کردار کے تعین کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی
درخواست میں وفاقی حکومت، وزیراعظم اور آرمی چیف کو فریق بنایا گیا ہے۔
عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ آئین کے تحت آرمی چیف کے ملکی معاملات میں کردار اور اختیارات اور حلف کی تشریح کرے،ملک میں آئینی حکومت نہ ہونے کی وجہ ملک میں قیاس اور انارکی کی صورتحال ڈکلئیر کی جائے۔
درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ تمام فریقین کو ملک میں آئینی حکومت یقینی بنانے کے احکامات دے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کہا کہ فوج کو بدنامی سے بچانا ملکی مفاد میں ہے، فوج کی اعلیٰ قیادت اور ملکی ایجنسی پر حکومتوں کو غیرمستحکم اور انتخابات پر اثر انداز ہونے کے الزامات سنجیدہ ہیں۔