انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ 2023 کھیلنے کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی۔
قومی کرکٹ ٹیم بدھ کی صبح علامہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے دبئی کے لئے روانہ ہوئی تھی اور براستہ دبئی بھارت کے شہر حیدر آباد پہنچی۔
A warm welcome in Hyderabad as we land on Indian shores 👏#WeHaveWeWill | #CWC23 pic.twitter.com/poyWmFYIwK
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 27, 2023
حیدر آباد میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایٸرپورٹ پر موجود شائقین نے قومی اسکواڈ کا استقبال کیا۔اس موقع پر ائیرپورٹ پر موجود بھارتی شہری اور پاپارازی( فوٹوگرافر ز) بابر اعظم کو دیکھ کر بابر بھائی ، بابر بھائی کے نعرے لگانے لگے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی انہیں دیکھ کر مسکراتے ہوئے ہاتھ ہلایا۔
Someone arrived in India 👑#BabarAzam𓃵 | #WorldCup2023 #Hyderabad | #INDvsAUS
— World Cup 🏏 (@World_Cup_23) September 27, 2023
بعدازاں پاکستان ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ایٸرپورٹ سے ہوٹل لے جایا گیا۔
ہوٹل میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی خوب آؤ بھگت کی گئی
ہوٹل پہنچنے پر بھی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا، خواتین نے کھلاڑیوں کے گلے میں اعزاز کے طور پر شال ڈالیں جبکہ کھلاڑیوں پر عطر بھی چھڑکا گیا اور خواتین خوش آمدید کے کارڈ تھامے بھی کھڑی دکھائی دیں۔