پاک بھارت میچ کے لئے قومی ٹیم کا اعتماد آسمان پر۔۔ میچ سے 24 گھنٹے قبل ہی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا
پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ گرین شرٹس تین فاسٹ بولرز، ایک فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر اور تین اسپن آل راؤنڈر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابر اعظم ٹاپ آرڈر سنبھالیں گے
افتخار احمد ،سلمان علی آغا مڈل آرڈر کا حصہ ہوں گے۔ر محمد رضوان وکٹ کیپنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ کی زمہ داریاں بھی نبھائیں گے
ٹیم نے اسپن ڈیپارٹمنٹ میں نائب کپتان شاداب خان پر بھروسہ برقرار رکھا ہے
فاسٹ بولنگ کے شعبے میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو فہیم اشرف سپورٹ کریں گے۔