برطانووی خبر رساں ادارے“دی ٹائمز“ نے برطانوی انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی ایک نیوکلئیر آبدوز اپنے ہی بچھائے جال میں پھنس کر ڈوب گئی جس کے نتیجے میں چینی بحریہ کے 55 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ”یلو سی“ (زرد سمندر) میں پیش آیا۔ تاہم تائیوان کی جانب سے آبدوز حادثے تردید کی گئی ہے۔
برطانوی انٹیلی جنس رپورٹ میں چینی بحریہ کی آبدوز کی شناخت ”093-417“ کے طور پر کی گئی ہے اور کہا گیا کہ 21 اگست کو آبدوز میں تباہ کن خرابی پیدا ہوئی جس سے عملہ دم گھٹنے کا شکار ہوا۔
A Chinese nuclear-powered submarine has sunk with the loss of 55 sailors after it was caught in a trap intended for American and British vessels, leaked intelligence reports disclose https://t.co/qQdLxnN6gG
— The Times and The Sunday Times (@thetimes) October 4, 2023
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مرنے والوں میں کپتان اور 21 افسران شامل ہیں۔
ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شنگھائی کے شمال میں شانڈونگ صوبے کے قریب اپنی ہی افواج کے ذریعے نصب کردہ سمندری جال میں آبدوز کے پھسنے کے بعد اس میں آکسیجن ختم ہو گئی تھی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ’سب میرین ایک چین اور سمندر کی تہہ میں لنگرانداز رکاوٹ سے ٹکرائی، جسے چینی بحریہ نے امریکی اور اس کے اتحادیوں آبدوزوں کو پھنسانے کے لیے نصب کیا تھا۔ اس کے نتیجے میں نظام میں خرابی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے مرمت اور سطح پر پہنچنے میں چھ گھنٹے لگے۔ جہاز پر موجود آکسیجن سسٹم کی ناکامی عملے کی زہرآلود موت کا باعث بنی‘۔